صوابی: تھانہ کالو خان سے متصل مقبرہ میں بم دھماکہ، جانی نقصان نہیں ہوا

28 نومبر 2013

صوابی (اے پی پی) پولیس تھانہ کالو خان سے متصل مقبرہ میں رکھا گیا بم دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے کسی قسم کی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد نے کالو خان قبرستان میں گھی کے ڈبے میں بارودی مواد رکھا تھا ۔