وکلاء پر تشدد، سندھ ہائیکورٹ بار کا چیف جسٹس کو الوداعی عشائیہ احتجاجاً منسوخ

28 نومبر 2013

کراچی (این این آئی) سندھ ہائیکورٹ بار نے چیف جسٹس کے اعزاز میں دیا جانیوالا الوداعی عشائیہ منسوخ کردیا ہے۔ بار کے صدر مصطفی لاکھانی کے مطابق اسلام آباد میں وکلاء پر تشدد کے خلاف چیف جسٹس کے اعزاز میں دیا جانیوالا عشائیہ احتجاجاً منسوخ کیا گیا۔