پراسیکیوٹر جنرل سندھ اقبال کلہوڑو نے استعفیٰ دیدیا
کراچی (ثناء نیوز + نوائے وقت رپورٹ) پراسیکیوٹر جنرل سندھ اقبال کلہوڑو نے استعفیٰ دیدیا ہے۔ سیکرٹری قانون کے مطابق اقبال کلہوڑو نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔ صوبائی حکومت سندھ کو موصول ہونیوالے استعفیٰ میں اقبال کلہوڑو نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنی مزید ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کی ہے۔