آڈٹ اینڈ اکائونٹس کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

28 نومبر 2013

لاہور (پ ر)  آڈٹ اینڈ  اکائونٹس  کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں ابلنے گٹر گندگی تعفن ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، وزیراعلی نوٹس لیں۔ اہالیان  علاقہ کا مطالبہ تفصیل کے مطابق ویلنشیا  ٹائون سے ملحقہ آڈٹ اینڈ اکائونٹس  کوآپریٹو  ہائوسنگ سوسائٹی میں صفائی کی ابتر صورتحال،  ابلتے گٹروں سے آمدورفت میں دشواری کا سامنا، گندگی سے ڈینگی  سمیت  موذی امراض پھیلنے کا خدشہ  جب کہ عملہ صفائی غائب ہے۔ دریں اثنا سڑکوں پر بجلی کے تار گرے پڑے ہیں جس سے کسی بھی وقت سنگین حادثے کا خدشہ ہے۔ اہلیان  علاقہ نے وزیراعلی سے اپیل کی ہے کہ اصلاح احوال کیا جائے۔