صحافی مولانا ظفرعلی خان کو اپنا رول ماڈل بنائیں:ضیاالحق نقشبندی

28 نومبر 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کو موجودہ صحافی اپنے لیے رول ماڈل بنائیں تاکہ ان کا قلم مسلمانوں کی بیداری کا بحث بن سکے بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان ایک سچے اور پکے مسلمان تھے۔ مولانا ظفر علی خان نے اپنی شاعری کے ذریعے خواب غفلت میں مبتلا قوم کو نہ صرف بیدار کیا بلکہ ان کے خون میں انقلاب پیدا کرنے کے لئے اپنے قلم کا بھرپور استعمال کیا یہ بات فکر رائٹرز فورم کے صدر ضیاالحق نقشبندی نے بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کے یوم پر اپنے بیان میں کہی۔