معیشت کی ترقی کا دارو مدار مزدور کی ترقی اور فلاح و بہبود پر ہے

28 نومبر 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ معیشت کا پہیہ صرف اُسی  صورت میں رواں دواںرہ سکتاہے جب اسے چلانے والے مزدور کو تعلیم ،صحت اورخوراک کے ساتھ ساتھ زندگی کی تمام سہولیات اور مراعات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ حکومت پنجاب وفاقی حکومت کے تعاون سے مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح وبہبود کے لیے ورکرز ویلفیئر بورڈ اور فنڈز کے ذریعے اموات و حادثات ، شادی بیاہ اور تعلیمی سرگرمیوں کو بروقت مکمل کرنے کے لیے خطیر رقم خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بات محکمہ لیبر کے زیر اہتمام ایک تقریب میں مزدوروں، فیکٹری ورکرزا ور بیوائوں میں ویلفیئر گرانٹ کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کہی۔ راجہ اشفاق سرور نے محکمہ لیبر کے اوزان اور پیمائش کے شعبے کو نئے دور کے تقاضوں اور جدید آلات ِ پیمائش و اوزان سے ہم آہنگ بنانے کے لیے کوالیفائیڈ اور تربیت یافتہ سٹاف بھرتی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا اشیائے ضروریہ کی صحیح مقدار میں فراہیم کیلئے اوزان وپیمائش  کی باقاعدگی سے جانچ پڑتال کی جائے۔