جنرل ہسپتال میں تشدد کیخلاف ڈاکٹروں کا سیاہ پٹیاں باندھ کر علامتی احتجاج

28 نومبر 2013

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی اپیل پر بدھ کے روز جنرل ہسپتال میں ڈاکٹروں نے   پروفیسر اسلم پر تشدد کے خلاف   بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر علامتی احتجاج کیا۔  پی ایم اے لاہور کے صدر ڈاکٹر تنویر انور نے کہا ہے کہ پروفیسر اسلم پر تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تو ڈاکٹر ہسپتالوں میں ہڑتال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔