سیاست میں دروازے کبھی بند نہیں ہوتے ق لیگ نظریاتی جماعت ہے:مشاہد حسین سید

28 نومبر 2013

لاہور (خصوصی رپورٹر) ق لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ سیاست میں دروازے کبھی بند نہیں ہوتے، ق لیگ نظریاتی جماعت ہے جس کے تمام کارکن ایک خاندان کی مانند ہیں، یہ بات انہوںنے صوبہ خیبر پی کے کی نمایاں سیاسی شخصیات کی ق لیگ میں شمولیت کے موقع پران سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ وفد کے ارکان میں مجیب الرحمان، ارباب نیاز محمد، شاہ فیصل اور یاسر شاہ سمیت دیگر سیاسی شخصیات شامل تھیں۔ انہوں نے مسلم لیگ صوبہ خیبر پی کے کے صدر انتخاب خان چمکنی کی رہنمائی میں مسلم لیگ ہائوس کا دورہ کیا اور پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر چوہدری امتیاز احمد رانجھا، شعبہ خواتین کی صدر مسز فرخ خان، مسز رفعت سرور، لیبرونگ کے سیکرٹری اطلاعات فیاض تبسم، ملک یونس اعوان اور دیگر مسلم لیگی رہنما  کی موجودگی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔