آزاد کشمیر میں پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی شاخ قائم کی جائے گی:خرم روحیل اصغر

28 نومبر 2013

لاہور (پ ر)  مسلم لیگی رہنما چیئرمین پیپلز ویلفیئر  ایسوسی ایشن لاہور روحیل اصغر صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد کشمیر  کی دعوت پر 3 روزہ دورے کے لئے آج آزاد کشمیر روانہ ہوں گے۔ خرم روحیل  اصغر، آزاد کشمیر میں پیپلز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی شاخ قائم کرنے اور عہدیداران  مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ رکن ساز مہم کا بھی آغاز کریں گے۔