فیملی کون 2014ء کی تعارفی تقریب یکم دسمبر کو ہوگی

28 نومبر 2013

لاہور (پ ر) پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشنز کے زیراہتمام ضرار شہید روڈ رینجرز میرج لان میں 24 ویں انٹرنیشنل میڈیکل کانفرنس فیملی کون 2014ء  کی تعارفی تقریب یکم دسمبر بروز اتوار کو منعقد ہوگی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وزیر صحت خواجہ سلیمان رفیق اور ملک پرویز ایم این اے ہونگے۔