نیٹو سپلائی فوری بند کی جائے:مولانا محمدعلی

28 نومبر 2013

لاہور (پ ر)  مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کے صدر مولانا  محمد علی قادری  نے کہا ہے ہنگو پر امریکی ڈرون حملے سے ناقابل تلافی نقصان  ہوا ہے۔ قومی غیرت کا تقاضا ہے حکومت ڈرون طیارے گرانے کا حکم دے اور نیٹو سپلائی  بند کر دی جائے اس حوالے سے عمران خان کا اقدام جرات مندانہ ہے۔ انہوں نے کہا پرویز مشرف قومی مجرم ہے۔ اس پر غداری کا مقدمہ چلانا وقت کا تقاضا اور دوست اقدام ہے۔