فلاح انسانیت فائونڈیشن نے زلزلہ متاثرین کیلئے 42 سو گرم ملبوسات وبستر روانہ کر دیئے

28 نومبر 2013

 لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعۃ الدعوۃ کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فائونڈیشن کی طرف سے بلوچستان کے  زلزلہ زدہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی سردی کے پیش نظر متاثرین کے لئے 35 لاکھ روپے مالیت کی 4200 ملبوسات و بستر روانہ کئے گئے ہیں جن میں دو ہزار بستر، پندرہ سو ان سلے سوٹ اور سات گرم جیکٹس شامل ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیووریلیف آپریشن کے بعد تعمیروبحالی کے فیز میں تیزی سے کام جاری ہے جب کہ زلزلہ زدہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی سردی کی وجہ سے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ فلاح انسانیت فائونڈیشن نے متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ گرم ملبوسات اور بستروں کی تقسیم کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے۔