بین المسالک ہم آہنگی کیلئے ضابطہ اخلاق طے کیا جائے:مظہر سعید کاظمی

28 نومبر 2013

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر صاحبزادہ سیّد مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنّت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ہر کوشش کا ساتھ دے گی، پاکستان میں شام اور یمن جیسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں۔ اندرونی اتحاد سے بیرونی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے،  پاکستان میں غیرملکی مذہبی مداخلت فرقہ وارانہ قتل و غارت کا سبب ہے، میلاد کے جلوسوں میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، اس سال میلاد کے جلوس پہلے سے زیادہ جوش و جذبے کے ساتھ نکالے جائیں گے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ مظہر سعید کاظمی نے کہا کہ علمائے حق اسلامی ریاست میں مسلح جدوجہد کی سوچیں مسترد کر دیں۔ قومی رہنما قوم کو توڑنے نہیں جوڑنے کی کوشش کریں۔ بین المسالک ہم آہنگی کے لئے ضابطۂ اخلاق طے کیا جائے۔