دکاندار ناجائزمنافع خوری سے باز رہیں:عامر نواب خان

28 نومبر 2013

لاہور(خصوصی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ممتازرہنما عامر نواب خان نے کہا ہے کہ دکاندار ناجائزمنافع خوری اورذخیرہ اندوزی سے بازرہیں۔ اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے عوام کاخون چوسنے والے خداکے قہرسے ڈریں۔ ضروریات زندگی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والے لوگ قومی مجرم ہیں۔ صارفین کو دکانداروں کی لوٹ کھسوٹ سے بچانے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیو ں کو فعال بنایا جا رہا ہے۔