امریکہ ڈرون حملے کرکے انسانی حقوق پامال کر رہا ہے:ناصراقبال خان
لاہور (خصوصی رپورٹر) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر ناصراقبال خان، سیکرٹری جنرل رضا ایڈووکیٹ، سرفرازخان نیازی، یونس میمن اور دیگر نے کہا ہے کہ امریکہ ڈرون حملے کرکے پاکستانیوں کے انسانی حقوق پامال کر رہا ہے۔ امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق کا مذاق اڑائے جانے پر مقتدر قوتوں نے کبھی سفارتی سطح پر احتجاج تک نہیں کیا۔ مغرب میں سرگرم انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں نے امریکہ کے ہاتھوں بیگناہ انسانوں کی بڑے پیمانے پر اموات کے باوجود خاموشی اختیارکی ہوئی ہے۔