کرپشن کے الزامات میں ملوث واسا کے 20 ملازمین معطل

28 نومبر 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) کرپشن کے الزامات میں ملوث واسا کے بیس(20) ملازمین کو معطل کر دیا گیا جن ملازمین کو نکالا گیا ان میں اسسٹنٹ فیلڈ انسپکٹر اور اسسٹنٹ پائپ فٹر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق 2012,2013 میں واسا کی ریکوری کا ہدف 3195 ملین تھا جس میں سے2240 ملین 15جون 2013 تک حاصل کیا گیا اور واسا کا شارٹ فال 995 ملین رہ گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ حالیہ محکمانہ انضباطی کاروائی کے نتیجے میں 1466غیر قانونی کنکشن کو بل جاری کئے گئے ان کی وجہ سے واسا کے 25021 ڈیفالٹرز سے ریکوری کی گئی اور 3821 صارف کو ریکوری نوٹس جاری کئے گئے جبکہ 826 ڈیفالٹرز کے چالان کئے گئے۔