ایل ڈی اے نے جوہر ٹائون میں تعمیراتی خواندگی کی خلاف ورزی پر 3 عمارتیں مسمار‘ 3 کو سربمہر کر دیا

28 نومبر 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ اور انفور سمنٹ ڈائر یکٹوریٹ کے عملے نے گزشتہ روز جوہر ٹائون میں مشترکہ آپریشن کر کے تین مقامات پر تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بنائی جانے و الی تعمیرات مسمار کر دیں۔   جب کہ رہائشی عمارتوں میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں کرنے کی بنا پر پلاٹ نمبر 608 اور 609 بلاک جی ون جوہر ٹائون اور 645 بی فیصل ٹائون پر تعمیر شدہ عمارتیں سربمہرکر دیں۔