پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں:افضل کھوکھر

28 نومبر 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے ،طاغوتی اور استعماری قوتیں فرقہ وارانہ فسادات کرواکر پاکستان میں مذہب کے نام پر قتل و غارت کو فروغ دے رہی ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، پاکستان کو ناقابل تسخیر ملک بنانے کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔