اسلام میں خواتین پر ہر قسم کے تشدد کی ممانعت ہے:نبیرہ عندلیب نعیمی

28 نومبر 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلام میں خواتین پر ہر قسم کے تشدد کی ممانعت ہے خواتین کو حقوق دینے سے معاشرہ میں سکون پیدا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ سراجیہ نعیمیہ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پرحقوق خواتین کانفرنس سے رکن پنجاب اسمبلی اور پرنسپل جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں کہا کہ آج مختلف این جی اوز خواتین کو اپنے حقو ق لینے پر ابھار رہی ہیں تاکہ وہ اپنے حقوق حاصل کر سکیں ایسا کرنے سے ہمارا معاشرتی سکون تباہ وبرباد ہو گیا ہے جبکہ اسلام نے تو 14سو سال قبل ہی خواتین کو ان کے حقوق دے دئیے تھے آج پاکستان میں ونی، کاروکاری، قرآن سے شادی اور عورتوں کو جائیداد سے محروم رکھنے کی قبیح رسومات آج تک جاری ہیں حالانکہ اسلام کے نزدیک یہ تمام امور جائز نہیں ہیں۔