پاکستان معتدل ریاست، خواتین کو تعلیم اور روزگار کے مساوی مواقع میسر ہیں:صبیحہ منصور

28 نومبر 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر صبیحہ منصور نے برسلز میں ویمن پارلیمنٹرینز کی عالمی کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان ایک معتدل ریاست ہے جہاں خواتین کو تعلیم اور روزگار کے مساوی مواقع میسر ہیں ۔ عالمی میڈیا کو پاکستان کا سوفٹ امیج اجاگر کرنا چاہئے۔  تین روزہ کانفرنس میں دنیا کے 100سے زائد ملکوں سے پارلیمنٹرینز  اور دانشورشریک ہیں۔ ڈاکٹر صبیحہ منصور نے کانفرنس میں ایک ڈسکشن فورم کی صدارت کی اورکہا کہ  تعلیم کو فروغ دے کر ہی کوئی ریاست اور معاشرہ ترقی کی دوڑ میں شریک اور اقوام عالم میں ممتاز ہوسکتا ہے۔