ویمن پیکیج پرعملدرآمد کی مانٹیرنگ کیساتھ اس کا ریکارڈکمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے:حمیدہ وحیدالدین

28 نومبر 2013

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ ویمن پیکیج پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کے ساتھ اس کا باقاعدہ کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔ خواتین کو رہائش کی بہترین ماحول کی فراہمی کے لئے منڈی بہاؤالدین گجرات اور حافظ آباد میں ورکنگ وویمن ہوسٹلز کا افتتاح کیا جائے گا۔ وہ پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں محکمہ ترقی خواتین پنجاب کی ماہانہ اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری ارم بخاری، ڈپٹی سیکرٹری نادر خلیق اور ڈائریکٹر معین اختر بھی موجود تھے۔