ہوم بیسڈ ورکر ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں:ذکیہ شاہ نواز

28 نومبر 2013

لاہور (لیڈی رپورٹر)خواتین ہوم بیسڈ ورکرز کی تنظیم ہوم نیٹ پاکستان کے زیر اہتمام ’’2013-2014کے قومی اور صوبائی بجٹ کے تناظر میںسماجی تحفظ اور غیر رسمی شعبہ‘‘کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا۔صدارت وزیر برائے بہبودآبادی بیگم ذکیہ شاہنوازنے کی۔  ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ خواتین ہوم بیسڈ ورکرز ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کر دار ادا کر رہی ہیں ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی پر مشاورت جاری ہے۔