دنیا میں سالانہ 19 کھرب ڈالر کا قانونی جوا ہوتا ہے: رپورٹ

28 نومبر 2013

کراچی (خصوصی رپورٹ) دنیا میں ہر سال 19 کھرب ڈالر کا قانونی جوا کھیلا جاتا ہے۔ اُمت کی رپورٹ کے مطابق جوا کے ذرائع میں لاٹری سرفہرست ہے جسے فرانس کے بادشاہ فرانسس اوّل نے پندرھویں صدی میں متعارف کرایا تھا۔ نوآبادیاتی دور مپں کلیساؤں، بندرگاہوں اور یونیورسٹیوں کی تعمیر لاٹریوں کی کمائی سے ہوئی۔ 37 امریکی ریاستیں ایسی ہیں جہاں جوٹے کو قانونی تحفظ حاصل ہے۔ ایشیائی ممالک میں جانوروں کی ریس پر بھی شرطیں لگائی جاتی ہیں۔