صدر سے چیئرمین ایف پی ایس سی کی ملاقات، کمشن بارے اہم امور پر بریفنگ

28 نومبر 2013

اسلام آباد (این این آئی) صدر ممنون حسین سے چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن ملک آصف حیات نے بدھ کو ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں چیئرمین ایف پی ایس سی نے صدر کو کمیشن کے مختلف امور اور کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ صدر نے میرٹ پر مبنی اور منصفانہ بھرتی کے عمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایف پی ایس سی کا باصلاحیت اور اہل افراد کے انتخاب کے حوالے سے اہم کردار ہے جو نہایت لگن، دیانتداری اور اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ قوم کی خدمت کر سکتے ہیں۔ صدر نے سرکاری بھرتیوں کے عمل میں ایف پی ایس سی کے کردار کو سراہا۔