شمالی وزیرستان: زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی

28 نومبر 2013

میران شاہ (آن لائن) شمالی وزیرستان میں زمین کے تنازع پر 2گروپوں میں جھڑپ کے دوران 6افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ سپین وام میں پیش آیا جہاں زمین کے تنا زع پر دوگروپوں میں جھڑپ ہوئی، جس کے دوران راکٹ اور خود کار ہتھیار بھی استعمال کئے گئے۔ جھڑپ کے نتیجے میں6افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ علاقہ میں اس واقعہ کے بعد سخت خوف وہراس پایا جا تا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران مخالف سمت سے آنے والا مارٹر گولا ڈبل کیبن گاڑی پر گرا، جس سے گاڑی میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جب کہ راکٹ حملے میں قریب موجود دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ واضح رہے کہ شدت پسندوں کے مختلف گروپوں کے درمیان کچھ عرصے سے زمینی تنازعے اور علاقے کے کنٹرول کیلئے شدید لڑائی جاری ہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...