چھتیس گڑھ میں مائو نواز علیحدگی پسندوں کا پولیس وین پر حملہ ‘4 اہلکار ہلاک

28 نومبر 2013
چھتیس گڑھ میں مائو نواز علیحدگی پسندوں کا پولیس وین پر حملہ ‘4 اہلکار ہلاک

رائے پور (اے ایف پی) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماو نواز علیحدگی پسندوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے سبب 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حملہ آور اسلحہ بھی چرا لے گئے۔ بیجا پور شہر میں پولیس افسر نے بتایا ریاست کے دارالحکومت رائے پور میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی گاڑی کو ماؤ نوازوں نے نشانہ بنایا‘ جھڑپ بھی ہوئی‘ 4 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ ادھر ایک این ڈی ٹی وی نے دعویٰ کیا 4 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ علاقے میں سکیورٹی سخت کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔