خادم اعلیٰ پنجاب کیا میں خودکشی کرلوں؟

28 نومبر 2013

مکرمی! میں نے 13-12-11 کو آپ کے نام اپنے مکمل تلخ حالات کی ایک درخواست دی تھی مگر تمام دفتری کارروائیوں اور میرے روزانہ دو سال سے چکروں اور جمع پونجی گنوانے کے باوجود اس درخواست کا کچھ پتہ نہیں جس سے میری محرومیاں اور مایوسیاں بڑھتی جا رہی ہیں اور میں خودکشی کے قریب ہو رہا ہوں ۔ خدارا مجھے خودکشی سے بچا لیں اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب آپ میری درخواست پر ہمدردانہ غور کریں گے آپ کی عین نوازش ہو گی۔(محمد ظفر اقبال راشد مکان نمبر 90 بلاک نمبر 2/DI ٹاؤن شپ لاہور 0322- 8078865)