دنگّہ فسّاد … جسٹس (ر) افراسیاب سپریم کورٹ آف پاکستان

28 نومبر 2013

کرتے ہیں جو لوگ دنگہ فساد
فلک کی جڑوں کو کرتے ہیں وہ برباد
ایسے لوگوں کو کرو فوراً گرفتار
فسادیوں کی ہوگی اس سے کم رفتار
یہ لوگ ہوتے ہیں کون؟
نہ ہے ان کو پاکستان کی پہچان
دشمن کی سازش کا بنتے ہیں وہ شکار
لوگ ایسے عام طورپرہوتے ہیں بیکار
کماتے ہیں اس طرح وہ خوب مال
کردیتے ہیں قوم کا بہت برا حال
معصوم لوگوں کا ہوتا ہے قتلِ عام
دلی منصوبہ نہ ہوتا ہے ان کا ناکام
دور اندیش اگر ہوں گے ملک کے حکمران
امن کی تباہی کا ہرگز نہ ہوگا کوئی امکان
امن کا قیام ہے حکومت کا پہلا کام
معاشی ترقی کا ہوتا ہے اس سے استحکام
جلائو گھیرائو کا چلاتا ہے جب نعرہ
غریب کا جل جاتا ہے سامان سارا
یہ سن کر دکھی ہوتا ہے افراسیاب
تار تار ہوجاتا ہے پاکستان کا سنہری خواب