اسلام آباد (آن لائن) تحریک آزادی کے سرکردہ رہنما، بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی 53ویں برسی جمعۃ المبارک کو نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس دن کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں مقررین نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔برسی کے سلسلے میں مولانا کے آبائی گائوں کرم آبادمیں بھی تقریب منعقد ہوئی جہاں معززین علاقہ نے ان کی قبر پر پھول چرھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔تحریک آزادی کے عظیم رہنما،معروف مصنف،نامورشاعر اور بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان نے لاہور میںروزنامہ زمیندار کے ادارت سے اپنے کیرئر کا آغاز کیا۔ اس اخبار نے مسلمانوں کے سیاسی شعور کی بیداری میں کلیدی کردار ادا کیا ۔مولانا ظفر علی خان کو صحافت کا امام مانا جاتا ہے وہ اسلام کے سچے شیدائی اور عاشق رسول ؐ تھے وہ نعت گو شاعر بھی تھے ان کے شاعرانہ مجموعوں میں چمنستان،نگارستان اور بہارستان قابل ذکر ہیں۔ مولانا ظفر علی خان شعلہ نوا خطیب بھی تھے۔ وہ 27 نومبر 1956ء کو انتقال کرگئے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024