باچا خان ایئرپورٹ : حج پرواز گزشتہ روز سے تاخیر کا شکار

باچا خان ایئرپورٹ سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی حج پرواز گزشتہ روز سے تاخیر کا شکار ہے۔پرواز 400 سے زائد حجاج کرام کو باچا خان ایئرپورٹ سے جدہ لے جارہی تھی،ایک مسافر کے مطابق پرواز تکنیکی بنیاد پر تاخیر کا شکار ہے، ایئر کنڈیشن کام نہیں کر رہا۔مرمت نہ ہونے پر رات گئے پشاور کے مختلف ہوٹلز میں منتقل کیا گیا،دوبارہ جہاز میں بٹھایا گیا گھٹن کے باعث کئی افراد کی حالت غیر ہو گئی ۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پرواز آج رات 12بجے شیڈول ہے،مسافر جہاز میں 400مسافروں کی گنجائش ہے.جہاز کی خرابی دور کرنے کیلئے ٹیم کراچی سے پشاور پہنچی ہے۔

واضح رہے باچاخان ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی حج پرواز گزشتہ روز 6بجے روانہ ہوناتھی۔

ای پیپر دی نیشن

مولانا قاضی شمس الدین

ڈاکٹر ضیاء الحق قمرآپ 1916ء مطابق 1334ھ کو کوٹ نجیب اللہ، ہری پور ہزارہ میں مولانا فیروز الدین کے ہاں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق ایک ...