لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف پر حملے کی خبر جھوٹی نکلی۔مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے لندن میں سکیورٹی انچارج خرم بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم پر حملے کی خبر پوسٹ کی تھی اور ایک ملزم کی گرفتاری کو نوازشریف پر حملے سے جوڑا تھا۔ٹوئٹ کے مطابق قائد ن لیگ نواز شریف ایک کیفے میں موجود تھے اور اس کے باہر احتجاج ہو رہا تھا، اس دوران پولیس اور مظاہرین میں تلخ کلامی ہوگئی، مظاہرین نے پولیس پر کافی پھینکی جو نوازشریف کی گاڑی پر جا گری۔واقعے کے بعد انکشاف ہوا کہ احتجاجی مظاہرین حکومتی پالیسیوں کے خلاف جسٹ اسٹاپ آئل، کِل دِی بل مہم میں شریک تھے، خبر کے کچھ ہی دیر بعد خرم بٹ کی جانب سے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی گئی۔