پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف ’’غدار پاکستان‘‘ کے بینرز‘ دیوار شرم بنا دی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد‘ راولپنڈی کے جڑواں شہروں میں عمران خان سمیت متعدد رہنمائوں‘ پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف نامعلوم افراد کی طرف سے ’’غدار پاکستان‘‘ کے بینرز آویزاں کر دیئے ہیں اور دیوار شرم بنادی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق مری روڈ‘ صدر اور کچہری چوک سمیت متعدد شاہراہوں پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی تصاویر پر غدار پاکستان کی تحریریں درج کی گئی ہیں۔ آویزاں کء گئے بینرز پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان‘ عمران اسماعیل‘ فرخ حبیب‘ مراد سعید اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنمائوں کی تصاویر موجود ہیں۔ تصاویر پر پی ٹی آئی رہنمائوں کو غدار پاکستان قرار دیا گیا ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر بھی پی ٹی آئی رہنمائوں ک خلاف بینرز آویزاں ہیں۔ پی ٹی آئی رہنمائوں کی تصویروں والے بینرز پر یوم مذمت غدار پاکستان کا نعرہ درج ہے۔ جگہ جگہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف دیوارشرم بنا دی گئی ان پینا فلیکس پر عمران خان اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی تصاویر ہیں جن پر جوتے کے نشان بنائے گئے ہیں۔