زیادتی کا ڈرامہ رچا کر الزام اداروں پر لگانے کا منصوبہ پکڑا گیا : رانا ثنا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ رانا ثناءاﷲ نے انکشاف کیا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ایک آڈیو پکڑی ہے گفتگو پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر چھاپے سے متعلق ہے۔ آڈیو میں دو قسم کی پلاننگ کی جا رہی تھی۔ گفتگو میں دوسرا ڈرامہ یہ تھا کہ ریپ ایکٹ کیا جائے مقصد تھا کہ ریپ ایکٹ کا الزام قانون نافذ کرنے و الے اداروں پر لگایا جائے۔ قوم کو گمراہ عمرانی ٹولے کا اصل چہرہ دکھانا چاہتا ہوں۔ گفتگو میں کرداروں کو بھی واچ کیا گیا مصنوبے پر گزشتہ رات ہی عمل ہونا تھا منصوبہ بنایا گیا تھا کہ کسی پی ٹی آئی رہنما کے گھر چھاپے کے دروان فائرنگ بھی ہو۔ انہوں نے اب انتہائی گھٹیا ڈرامہ رچانے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ عمرانی فتنے کا مقصد تھا کہ لوگوں کو گمراہ کیا جائے۔ عزائم میں ناکامی کے بعد عمرانی ٹولے نے گھٹیا ڈرامہ کرنے کی کوشش کی ہے اس لئے ہم نے قوم کو آگاہ کرنا مناسب مسجھا ہے۔ نو مئی کے ذمے داروں کو سزا ملے گی اس ٹولے کو شہداءکی قربانیوں کا کوئی پاس نہیں۔ عمرانی ٹولے نے شہداءکے خاندانوں کو دکھ اور رنج سے دوچار کیا۔ عمرانی گمراہ ٹولہ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔ یہ ڈرامہ گزشتہ رات کئے جانے کا امکان تھا لیکن ایجنسیوں نے بروقت اسے نکام بنایا ہے۔ ان کے مقاصد پورے نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات میں کسی بے گناہ کو کسی معاملے میں سزا نہیں دی جائے گی اور ذمہ داروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ رانا ثناءاﷲ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ نفرت کی سیاست کی۔ جب مخالفوں کو چور کہتے تھے تب فرح گوگی اربوں روپے اکٹھے کر رہی تھی۔ برطانیہ سے 60 ارب روپے پاکستان کے خزانے میں آئے تھے، عمران کو القادر ٹرسٹ میں گرفتار کیا گیا۔ وزیر آباد حملے کا الزام مجھ پر اور وزیراعظم شہباز شریف پر لگایا۔ عمران نے نوجوانوں کو مخالفین کو چور‘ ڈاکو کہنا سکھایا اس نے نوجوانوں کے ذہنوں میں نفرت پھیلائی جس میں معاشرے میں نفرت پھیلے وہ تباہ ہو جاتا ہے۔ اس نے ملک میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی۔ مخالفین کو نہیں چھوڑوں گا اور بات نہیں کروں گا۔ اقتدار میں رہتے ہوئے اس نے چار سال شہباز شریف سے ہاتھ نہیں ملایا، پہلے کہتا تھا تم لوگوں کو دیکھنا نہیں چاہتا پہلے مذاکرات سے انکار اور آج مذاکرا ت کی باتیں کر رہا ہے۔ اب اکیلا بیٹھ کر کہہ رہا ہے مذاکرات کر لیں، ایک طرف نفرت‘ تکبر‘ غرور اور دوسری طرف یہ حال ہے ۔ 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ دشمن بھی نہیں کر سکتا تھا۔ جناح ہا¶س کو پہلے لوٹا گیا پھر آگ لگا دی گئی، اب یہ اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ مذاکرات کئے تو کیا شہداءکی فیملیز ہمیں معاف کریں گی؟۔ 9 مئی واقعات میں ملوث لوگوں کو قانون کا سامنا کرنا چاہئے۔ پی ٹی آئی والے سیاست کو خیرباد کہہ رہے ہیں، عمران اسماعیل 13 دن بعد عمران خان کو خدا حافظ کہہ رہے ہیں ان پر کوئی دبا¶ نہیں۔ میرے خلاف وہ مقدمہ بنایا گیا تھا جس کی سزا موت تھی، ایک ماہ بعد مجھے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ عدالت میں کہا تھا اپنے لیڈر نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں ان پر تھوڑا سخت وقت آیا تو رونا شروع کر دیا۔ عمران خان نے اپنی پارٹی کو تباہی سے دوچار کر دیا۔ ن لیگ پنجاب میں حکومت بنائے گی۔