لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خبردار کیا ہے کہ بھارت سے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کی میزبانی واپس لی جا سکتی ہے۔کرکٹ کی ایک ویب سائٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ آئی سی سی کواپنی حکومت سے ٹورنامنٹ کیلئے ٹیکس چھوٹ دلانے میں ناکام رہا ہے۔ ویب سائنٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان دو ماہ سے جاری ای میلز کے تبادلے کے حوالے سے بتایا کہ آئی سی سی کے جنرل کاونسل جوناتھن ہال نے 29 اپریل کو واضح کر دیا تھا کہ بی سی سی آئی کے غیرمتوقع حالات سے متعلق شق کے بارے میں نوٹیفکیشن کی روشنی میں معاہدے کے میزبان بھارتی کرکٹ بورڈ پر لاگو ذمہ داریاں اجاگر کریں گے۔ جوناتھن ہال نے کہا کہ آئی سی سی کی بزنس کارپوریشن 18 مئی کے بعد کسی بھی وقت معاہدہ فوری طورپر ختم کرنے کا حق رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو رواں سال 18 مئی تک غیر مشروط تصدیق فراہم کرنی تھی کہ انھوں نے دیرینہ مسئلے کا حل تلاش کر لیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کورونا کو بنیاد بنا کر ڈیڈ لائن میں 30 جون تک توسیع چاہتا ہے جسے آئی سی سی مسترد کر چکا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024