اقوام متحدہ کورونا وائرس کے خلاف آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے نہ صرف کورونا وائرس سے نمٹنے بلکہ ترقی پذیر ممالک کو درپیش اقتصادی مشکلات کے خاتمے کیلئے کثیر جہتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز اور جنرل اسمبلی کے صدرTijjani Muhammad Bandeنے نیو یارک میں ایک مشترکہ بریفنگ میں کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاکھوں افراد کے پھر غربت کا شکار ہونے کا خطرہ ہے اور اس کے خلاف پہلی دفاعی لائن یکجہتی ہے ۔انتونیو گوتریزنے رکن ممالک سے کہا کہ اقوام متحدہ عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بنک اور دوسرے عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔