نیوزی لینڈ میں مسلسل6 روز سے کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہ، جس کے بعد تصدیق شدہ اور ممکنہ کیسز کی تعداد 1,504 پر برقرار ہے۔ نیوزی لینڈ کے وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1,154 پر برقرار ہے جبکہ اب تک 1,474 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق نیوزی لینڈ کووڈ ٹریسر ایپ پر گزشتہ روز 14 ہزار رجسٹریشنز کے ساتھ مجموعی رجسٹریشنز کی تعداد 4 لاکھ 36 ہزار ہو گئی ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کے پابندیوں میں نرمی کی ہدایت پر عمل پیرا ہو کر کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکا جا سکتا ہے تاہم عالمی ادفارہ صحت کے مشاہدہ کے مطابق وبائیں اکثر مرحلہ وار آتی ہیں اور نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر کا خدشہ برقرار ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38