ایمن آباد میں ہر 10 میں سے 8افرا د بخار کا شکار ‘ محکمہ صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ
ایمن آباد ( نامہ نگار ) کرونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا اسی طرزکا پر اسرار بخار پھیل گیا دس افرا د میں سے آٹھ افرا داس پُر اسرار بخار کا شکار مریض کا ٹمپریچر 104 تک پہنچ جاتا ہے اور سارا جسم درد کیساتھ بے جان ہو جاتا ہے اکثر مریضوں کو قے بھی شروع ہو جاتی ہے سرکاری ہسپتالوں میں چھٹیوں کی وجہ سے مریض رُل گئے ۔عوامی حلقوں نے محکمہ صحت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔