جرمنی میں مہلک کورونا وائرس کے مزید 353 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں وائرس سے 62 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ جمعرات کو جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 179,717 ہوگئی ہے۔ جرمنی کے رابرٹ کوک انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 353 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے معد ملک بھر میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔اس دوران 62 اموات بھی ہوئیں جن کے بعد جرمنی میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8,411 تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38