مسلم لیگ ن سیاسی جماعت نہیں پراپیگنڈہ سیل ہے :خالد محمود
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سیاسی جماعت کم اور پراپیگنڈہ سیل زیادہ ہے کرپٹ لیگی رہنما اپنی کرپشن سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت پر نت نئے نے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں نواز لیگ کے قائدین ملک کا اربوں روپیہ لوٹ کر خود کو پاک دامن بیان کررہے ہیں اور احتساب سے اسی لئے خائف ہیں کہ ان کے کالے کرتوت عوام کے سامنے آجائیں گے اور احتساب ادارے انہیں راہ فرار اختیار کرنے نہیں دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔