فیروزوالہ:ڈاکووں نے کار پر فائرنگ کرکے ٹائر پھاڑ دیے سوار فیملی کو لوٹ لیا
فیروزوالہ(نامہ نگار) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکووں نے میاں بیوی سمیت متعدد افراد کو روک کر لوٹ لیا، ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی چھین کرفرار ہوگئے ، ڈاکووں نے کار پر فائرنگ کرکے ٹائر پھاڑ دیے ، محمد سلیم اپنی فیملی کے ہمراہ کار میں سوار ہوکر فیصل آبادسے لاہور آرہاتھاکہ بائی پاس کے قریب ڈاکووں نے فائرنگ کرکے کار کے ٹائر پھاڑ دیئے اور زیورات ، نقدی چھین لی ۔تھانہ اے ڈویثرن کے علاقے میں ڈاکوؤں نے مالک اور گاہکوں کو لوٹ لیا، ڈاکو تقریبا دولاکھ روپے کی رقم اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے ۔ڈاکووں نے دوکان کے مالک یاسر خان کو بھی تشدد کانشانہ بنایاڈاکووں نے ارسلان احمد کو روک کرلوٹ لیا ، ڈاکو نقدی زیورات چھین کر فرار ہوگئے،شاہدرہ میں ڈاکووں نے دوگھروں میں داخل ہوکر اہلخانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور دیگر سامان سے محروم کردیا۔