طیارہ حادثہ نے ہوابازی کے عیب عیاں کردیئے:لیاقت بلوچ
لاہور( خصوصی نامہ نگار )نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثہ نے قومی ہوا بازی کے تمام عیوب عیاں کردئیے ، عملاً ملکی نظام پہلے ہی خراب تھا خرابی کا تسلسل جاری رکھنے سے خرابی ، ناکامی ، نااہلی اپنی انتہا کو پہنچ گئی۔ عمران خان کی تبدیلی سرکار عوام کیلئے عذاب بن گئی ہے۔ لاک ڈائون سے پہلے ہی معیشت تباہ اور غریب ، سفید پوش طبقہ پس گیا۔ حکومتی بے تدبیری نے کرونا پھیلائوکی سہولت کار ی کاکام کیاہے۔ از سر نو لاک ڈائون کا نفاذ افراتفری میں نہ کیا جائے ، حالات ، تدابیر اور ضابطوں سے قوم کو آگاہ کیا جائے وگرنہ کرونا پھیلے گا اور عوام میں بغاوت بھی پھیلے گی۔