مدارس کے طلبہ کا مزید تعلیمی نقصان برداشت نہیں کر سکتے:اشرف آصف جلالی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم پاکستان کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا: دینی مدارس کے طلبہ کا مزید تعلیمی نقصان برداشت نہیں کر سکتے۔دینی مدارس کے سالانہ امتحانات کو ملتوی کرنے کا اقدام نہایت غلط تھا۔شعبہ حفظ کو بند کرنے سے حفاظ کی سالانہ گردان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔مدارس میں درس و تدریس کے سلسلہ کی برکات پورے معاشرے کو ملتی ہیں۔مدارس دینیہ میں نئے تعلیمی سال کے آغاز کیلئے ان شاء اللہ جلد ہی ’’مدارس تعلیمی کنونشن‘‘ منعقد کیا جائے گا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر کے مدارس اہل سنت کے ناظمین اور مہتمم حضرات سے روابط شروع کر دئیے گئے ہیں۔