چین کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک پسپائی دنیا کیلئے پیغام ہے:طاہر اشرفی
لاہور( خصوصی نامہ نگار )پاکستان علماء کونسل کے قائدین نے کہا ہے کہ لداخ میں عبرتناک پسپائی بھارت کے لئے سبق اور دنیا کے لئے بہت بڑا پیغام ہے۔ چین نے ثابت کردیا کہ بھارت لاتوں کا بھوت ہے وہ باتوں سے ماننے والا نہیں، اتنی بڑی ذلت آمیز شکست کے بعد ہمسایہ ملک کے سر سے خطے میں بالادستی کا بھوت اتر جاناچاہئے۔