پشاور کی اینٹی کرپشن عدالت کے جج سید کمال حسین شاہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کے بیٹے اشتیاق امیر مقام اور ان کے کزن کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کہ ہدایت کی ہے۔ گذشتہ سماعت پر اینٹی کرپشن عدالت نے ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا تھا۔ اشتیاق امیر مقام اور ان کے چچا کو شانگلا الپوری روڈ کی تعمیر میں کرپشن کے الزام پر ایف آئی اے نے گرفتا ر کیا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38