کانگو: جھیل میں کشتی الٹنے سے 30 افراد ہلاک‘ بیسیوں لاپتہ
برازاویلی (صباح نیوز)افریقی ملک کانگو میں مسافروں کی کشتی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ڈوب کر 30 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے۔کشتی کو حادثہ کانگو کی ایک جھیل میں پیش آیا، حکام نے اب تک جھیل سے 30 افراد کی نعشوں کو نکالنے کی تصدیق کی ہے جن میں 12 خواتین، 11 بچے اور 7 مرد شامل ہیں۔حکام کے مطابق کشتی میں ساڑھے 300 سے زائد افراد سوار تھے جن میں سے 183افراد کو بچایا جا سکا ۔