اسد درانی کی کتاب: نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ, معاملے کی تحقیقات کیلئے فوج نے انکوئری کا اعلان کردیا
پاک فو ج نے متنازع کتاب کے معاملے پر سابق آئی ایس آئی چیف جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کیخلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ، معاملے کی تحقیقات کےلئے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم، حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) اسد درانی کو جی ایچ کیو طلب کی گیا جس میں ان سے ان کی کتاب سپائی کرونیکلز پر وضاحت طلب کی گئی، معاملے کی تحقیقات کےلئے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کےلئے متعلقہ اتھارٹی سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔