کراچی: کراچی میں ایک بار پھر چار روز کیلئے ہیٹ ویوز کا آغاز ہو گیا جمعرات کو پارہ 44ڈگری تک جانے کا امکان ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو پارہ 44 تک جانے کے ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب بھی 10 فیصد رہ جائے گا، گزشتہ کچھ روز سے شہر قائد کا موسم کچھ بہتر تھا تاہم محکمہ موسمیات نے کل سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا .جس کے مطابق پیر سے جمعرات تک پارہ 40 سے 44 ڈگری تک جائے گا۔جمعرات کو پارہ 44 تک جانے کے ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب بھی 10 فیصد رہ جائے گا۔واضح رہے کہ 18 مئی کو محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ 6 روز کے دوران سمندری ہوائیں ر±کنے سے کراچی کے شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس سے قبل بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ شدید گرم ہونے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔شہری ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اگر گھر سے نکلیں تو سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔ماہرین اور ڈاکٹروں کے مطابق سر اور جسم کے دیگر حصوں پر گیلا کپڑا لپیٹنے سے بھی گرمی کا احساس کم ہوتا ہے۔شدید گرمی کے موسم میں ہلکے رنگ اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننے کی ہدایت کی جاتی ہے جو گرمی کے احساس میں کمی کے لیے مددگار ہوتے ہیں.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38