کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے کراچی میں ہیٹ ویو کے پیش نظر انٹر کے سالانہ امتحانات کے اوقات میں تبدیلی کردی ہے۔انٹر میڈیٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی پر انٹر کے جاری سالانہ امتحانات کا وقت تبدیلی کردیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق انتیس مئی سے تیرہ جون تک ہونے والے آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کےامتحانات صبح ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوں گے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث سندھ حکومت الرٹ جاری کرچکی ہے، اس ضمن میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور جگہ جگہ شہری انتظامیہ نے ہیٹ ویو سے بچاو¿ کے لیے کیمپ قائم کر رکھے ہیں.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38