شرح خواندگی بڑھانے میں سکول سربراہوں کا کردار اہم ہے: عابد فرید بزدار
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) صدر ہیڈ ماسٹر و پرنسپلز ایسوسی ایشن ملتان عابد فرید بزدار نے کہا ہے کہ شرح خواندگی بڑھانے میں سکول سربراہوں کا کردار اہم ہے پنجاب حکومت کے شرح خواندگی بڑھانے کیلئے دیئے گئے اہداف سکول سربراہان دن رات محنت کر کے مکمل کرتے ہیں۔ سکول سربراہوں کے مسائل کے حل کیلئے تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ ذاتی مفاد کو نہیں بلکہ برادری کے اجتماعی مفاد کو ترجیح دونگا۔