ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری مرتبہ یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
کیف (اے پی پی) دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری مرتبہ یوئیفا چیمپئنز فٹ بال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، میڈرڈ نے فیصلہ کن معرکے میں لیور پول کو 3-1 گولز سے زیر کر کے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے کا اعزاز حاصل کیا، گیرتھ بیلے نے دو گولز کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، اس میچ کی خاص بات بیلے کا یورپین فٹ بال تاریخ کا بہترین گول ہے۔ کیف میں کھیلے گئے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لیورپول کو 1 کے مقابلے میں 3 گولز گولز سے زیر کر کے مسلسل تیسری مرتبہ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا، پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گولز کرنے میں ناکام رہیں، دوسرے ہاف کے 51ویں منٹس میں ریال میڈرڈ کے کریم بنزیما نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، 4 منٹس بعد لیورپول کے سیڈیو مین نے گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، 64ویں منٹ میں گیرتھ بیلے نے شاندار گول کر کے ریال میڈرڈ کو ایک بار پھر برتری دلا دی، 83ویں منٹ میں گیرتھ بیلے نے شاندار گول کر کے مقابلہ 3-1 گولز کر دیا، لیور پول نے حریف ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم ریال میڈرڈ کے مضبوط دفاع نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا، اسطرح ریال میڈرڈ نے لیور پول کو 3-1 گولز سے ہرا کر مسلسل تیسری مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، یہ ریال میڈرڈ کا ریکارڈ 13واں ٹائٹل ہے۔